(ن) لیگ یا تحریک انصاف ؟ اب کس کے ساتھ چلنا ہے؟ بالآخر چکری کے چوہدری نے فیصلہ کر لیا ، ملکی سیاست میں ہلچل مچا دینے والی خبر
سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے وطن واپسی پر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا، گزشتہ روز انہوں نے سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے طویل ملاقات کی۔ روزنامہ دنیا کے مطابق اس موقع پر سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ ن کے تنظیمی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال گیا۔
چودھری نثار نے اپنے دونوں حلقوں کے نمائندہ افراد سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے وہ بہت جلد قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے اہم شخصیات کو بلا کر آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈارنعرے تکبیر لگا کر ملک واپس آئیں اور ‘کیسز کا سامنا کریں ‘چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی پر کوئی حرج نہیں ہے ‘بیگم کلثوم نواز کی وفات نواز شریف اور مریم کیساتھ زیادتی کیوجہ سے ہوئی‘عوام نے عام انتخابات میں ہونے والی مسلم لیگ (ن) کیساتھ دھاندلی کا فیصلہ ضمنی انتخابات میں دیدیا ‘فواد چوہدری ایک جھوٹا انسان ہے جو استفیٰ دینے
کے معاملے سے پیچھے ہٹ گیا ہے ‘ نوازشریف ‘مریم الیکشن سے پہلے والے روپ میں جلد واپس آئیں گے۔گزشتہ روزنجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارنعرہ تکبیر لگاکر ملک واپس آئیں ،چاہے انہیں جیل میں ڈالا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ سیاست ٹھنڈے اور گرم کا نام ہے،انہوں نے اقتدار انجوائے کیا اور اب وہ وطن واپس آئیں اور عدالتوں میں کیسز کا سامنا کریں ،جب نواز شریف اور ،
مریم نواز عدالتوں میں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں تو انہیں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔مشاہد اللہ نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نوازبیگم کلثوم نواز کے 40ویں کیوجہ سے سیاسی سرگرمیاں نہیں کر پا رہے تھے لیکن اب 40ویں کے بعد وہ دوبارہ سے اپنی پہلے کی طرح سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے،مشاہد اللہ نے کہا کہ جب شاہد خاقان عباسی لندن گئے تھے تو میں ان سے پتہ کیا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کیسی ہیں تو انہوں بتایا کہ وہ اب بلکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے گپ شپ بھی کی ہے لیکن میرے خیال میں جب بیگم کلثو م نواز کو نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے ناکردہ گناہوں کی سزا کا پتہ چلا تو وہ صدمہ ان کے دل کو لگ
گیا جس کیوجہ سے ان کی وفات ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں مشاہد اللہ نے کہا کہ شہباز شریف نے چوہدری نثار کی عیادت کیلئے پھول بھجوائے ہیں اور ویسے بھی چوہدری نثار کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہوئے ہیں ٹھیک ہے وہ ایک راجپوت انسا ن ہیں اور ان کا ایک اپنا سٹائل ہےلیکن اب معاملے کو منتقی انجام تک پہنچانا چاہیے اور اگر چودھری نثارکی پارٹی میں واپسی ہوجائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔انہوں نے کہا کہپرویزالہٰی سپیکرپنجاب اسمبلی ہیں یا نیب پنجاب کے چیف ہیں کہ انہیں پتہ ہے کہ شہباز شریف کیساتھ نیب نے کوئی ایسی بات نہیں کی حالانکہ نیب کے حوالے سے بات پر نیب کوجواب دینا چاہیے تھا لیکن آج
پرویز الہی تحریک انصاف پر ایسے وفادار ہو رہے ہیں جیسے وہ کسی زمانے میں سابق صدر پرویز مشرف پر دم بھر ا کرتے تھے،کہ مسلم لیگ (ق)مشرف کو وردی میں 10،10مرتبہ منتخب کروائے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ہمیشہ بھائی کا ساتھ دیا ہے اور عام انتخابا ت سے قبل انہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی لگایا ہے۔مشاہد اللہ نے کہا کہ مریم نوازاگرنوازشریف کی جانشین بنتی ہیں تو یہ وراثت یابادشاہت نہیں ہوگی کیونکہ مریم نواز دس مرتبہ اپنا قدرتی سیاسی ٹیلنٹ ثابت کر چکی ہیں۔
SourceSource