چوہدری نثار کس پارٹی میں شامل – واضح اعلان کر دیا

سینیئر سیاستدان اور مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اکتوبر میں اس قدر مہنگائی آئے گی کہ قوم چیخ اٹھے گی۔

واہ کینٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آج کل پاکستان میں سیاست مصر کی منڈی کا منظر پیش کر رہی ہے، میں نے مسلم لیگ (ن) میں ایک طویل وقت گزارا ہے، بار بار کہہ چکا ہوں کہ اب مسلم لیگ (ن) کا حصہ نہیں ہوں، میں عزت کی خاطر سیاست کرتا ہوں اقتدار کے لیے نہیں۔ حکومت نے نیب کو متنازع بنا دیا ہے، عمران خان اور حکومت اپنا کام کرے اور اداروں کو کام کرنا دینا چاہیے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ آئی ایم ایف خودمختار ادارہ نہیں ہے، آئی ایم ایف سیاسی ادارہ ہے جو طاقتور کے تحت چلتا ہے، موجودہ حکومت آئی ایم ایف سے قرض نہ لینے کی شرط میں اقتدار میں آئی لیکن اس نے ریکارڈ قرض لئے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں آئی ایم ایف کی کئی شرائط نہیں مانی گئی تھیں، حکمرانوں کو احساس ہی نہیں ہے کہ قرضوں سے معشیت پر کتنا اثر پڑے گا، موجودہ حکومت کے مطابق سابق حکومتوں نے بہت قرض لیا، اس نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جس میں ہمارا قرض تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے ارد گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے، معیشت سمیت دیگر حوالوں سے بھی پاکستان کی گرفت کی جارہی ہے، ہر ایک کو چور اور ڈاکو کہنے سے کام نہیں چلتا، جنگیں قوم کو اعتماد میں لے کر لڑی جاتی ہیں، ہم قومی اتفاق سے ہی تمام بیرونی مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ جتنی انتہاپسندی بھارت میں ہے کہیں اور نہیں، بھارت میں گائے ذبح کرنے کے جرم میں لوگوں کو ذبح کیا جاتا ہے، دنیا کوبھارت میں انتہاپسندی نظرنہیں آتی، بھارت جو ایف اے ٹی ایف میں جو کردار ادا کررہا ہے کیا کوئی اس کو روک رہا ہے، بھارت سے امن مذاکرات کی بھیک مانگی جاتی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی سے متعلق چوہدری نثار نے کہا کہ مہنگائی کا اکتوبر میں پوچھوں گا، اس قدر مہنگائی آئے گی کہ قوم چیخ اٹھے گی، روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عام آدمی کی کمر توڑ دے گا، پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کم کرکےعوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔صوبائی اسمبلی کی رکنیت کے حوالے سے چوہدری نثار نے کہا کہ میں کیسے قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھا لوں، میں پارلیمنٹ میں نہیں ہوں، اگر صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھایا تو یہ منافقت ہوگی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.