سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کس پارٹی میں شمولیت کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی؟ سیاست کے میدان سے تہلکہ خیز خبر آگئی

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ ن میں واپسی کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔

ساہیوال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے مطابق چوہدری نثار نے لیگی رہنماﺅں سے ملاقات کی ہے اور امید ہے کہ وہ بہت جلد ن لیگ میں واپس آجائیں گے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ معاملات طے ہونے پر چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھالیں گے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی پرانی رفاقت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے ابھی تک بطور رکن صوبائی اسمبلی اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا ہے ، چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہیں تاہم سیاسی رہنماﺅں کی اکثریت انہیں آزاد پنچھی تصور کرتی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.