چودھری نثار کا بیٹے کو سیاست میں لانے کا فیصلہ، کس پارٹی سے الیکشن لڑیں گے ؟

مسلم لیگ(ن) کے رہنما وسابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے آئند ہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے اور اپنے صاحبزادے تیمور نثار کو بھی الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری طرف مسلم لیگ( ن) کی اعلیٰ قیادت نے بھی چودھری نثار کے متبادل آپشن پر بھی غور و خوض شروع کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چودھری نثار علی خان حلقہ این اے52،53اور پی پی 6سے آزاد امیدوار حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی چودھری نثار کو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر سپورٹ کرنے سمیت پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.