چوہدری نثار ن لیگ چھوڑ رہے ہیں یا نہیں ؟ معروف صحافی سے ملاقات میں کھل کر بتا دیا

سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ انہوں نے چوہدری نثار سے ملاقات کی جس میں صحافی سلمان غنی بھی شریک تھے جس دوران سابق وزیر داخلہ نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق چلنے والی تمام افواہوں کی تردید کی ہے اور ان کا پارٹی چھوڑنے سے متعلق کوئی بھی ارادہ نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ چوہدری نثار سے ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی ، یہ ان کے ساتھ انٹرویو نہیں تھا بلکہ صرف ایک ملاقات کی ، چوہدری نثار کا پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں چوہدری نثار نے پارٹی کے قیام کے حوالے سے آج ہمیں پوری تاریخ بتائی کہ کس طرح

نوازشریف پارٹی کے صدر بنے ، چوہدری نثار پارٹی کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں پارٹی میں رہ کر ہی کرنا چاہتے ہیں ۔مجیب الرحمان شامی کا کہناتھا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن کو صرف نوازشریف کا ’ن ‘نہیں سمجھتے بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے نام کا بھی ’ن ‘ اس میں شامل ہے ، وہ بانی اراکین میں سے ہیں اور وہ اتنی جلدی اپنی پارٹی سے منہ نہیں پھیریں گے۔

اس موقع پر سلمان غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار چکری کے رہنے والے ضرور ہیں لیکن ان میں چکر نہیں ہے، وہ کھل کر بات کرتے ہیں ، چوہدری نثار کا آج تک کسی دوسری سیاسی جماعت سے رابطہ نہیں ہوا ہے ،وہ جو کچھ کرنا چاہتے ہیں پارٹی کے اندر رہ کر ہی کرناچاہتے ہیں اور وہ کہیں بھی نہیں جا رہے ، ان کا پارٹی سے 40 سال پرانا تعلق ہے ۔ سلمان غنی کا

کہناتھا کہ چوہدری نثار کے پاناما کیس اور جے آئی ٹی کے حوالے سے جتنے بھی خدشات تھے وہ سب درست ثابت ہوئے ، وہ بڑے راجپوت ہیں اور انہیں اپنی عزت اور انا بہت عزیز ہے اور وہ اس مشکل وقت میں اپنی پارٹی کو کبھی بھی نہیں چھوڑیں گے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.