نواز شریف کا یہ کھیل میں نے تبدیل کیا، وہ چاہتے تھے کہ…. سابق وزیر اعظم پر چودھری نثار نے اب تک کا سب سے بڑا الزام لگا دیا
سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہاہے کہ نواز شریف پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں ، جیسے ہی مجھے علم ہوا میں نے کھیل تبدیل کر دیا۔
روزنامہ دنیا کے مطابق این اے 63 واہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا نواز شریف پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں میں یہاں آیا تو معاملے کا علم ہوا، میں نے کھیل تبدیل کر دیا، کہتے ہیں کہ پی او ایف کے ملازمین کو بونس نواز شریف
نے دیا ، ریکارڈ موجود ہے۔نواز شریف تو پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی پرائیویٹائزیشن کرنے یہاں آر ہے تھے ، وہ تو مجھے یہاں آنے پر علم ہو گیا اور میں نے سارا کھیل تبدیل کر دیا۔اس علاقہ میں کوئی ن لیگ کو نہیں جانتا تھا، اس علاقے کی ایک ایک اینٹ اور پتھر میں نے رکھا ، یہاں مسلم لیگ ن میں ہوں۔