چودہری نثار کے بارے میں شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان افواہوں کو مسترد کردیا کہ چوہدری نثار پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایسا سوال ہی پید انہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 29 اپریل کے لاہور جلسے کے دوران بڑی وکٹ گرے گی تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں بتایا تھا۔ عمران خان کے دعویٰ کے بعد چوہدری نثار اور اعتزاز احسن کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ان میں سے کوئی ایک شخصیت پی ٹی آئی میں شامل ہوسکتی ہے۔ اعتزاز احسن کی طرف سے ذاتی طور پر پی ٹی آئی
میں شمولیت کی افواہوں کی تردید کردی گئی ہے جبکہ چوہدری نثار کے قریبی دوست اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے افواہوں کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن چھوڑ دیں، ایسا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
خیال رہے کہ عمران خان نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ انہیں چوہدری نثار کی یہ بات پسند آئی ہے کہ انہوں نے ایک ایسی خاتون کی بات ماننے سے انکار کیا جس کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔