29اپریل کو چودھری نثار تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے ۔۔کپتان نے کھلے عام اعلان کر دیا
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے چودھری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کا ایک اور اشارہ دے دیا ہے ۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی ایک بہت بڑی زبردست وکٹ گرنے والی ہے ۔ اس پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا چودھری نثار تحریک
انصاف میں شامل ہونے والے ہیں؟ ا س پر عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ابھی میں نہیں بتانے والا ۔ صحافی نے سوال دہرایا کہ آپ کے چہرے کی خوشی بتا رہی ہے کہ چودھری نثار تحریک انصاف کا حصہ بننے والے ہیں۔ عمران خان نے پھر جواب دیا کہ 29اپریل کو سونامی تحریک انصاف کا سونامی پلس بننے والا ہے ۔ایک طرف تحریک انصاف کا سونامی ہو گا تو دوسری جانب تحریک انصاف کا سونامی ہو گا ۔