چوہدری نثار اور شہبازشریف میں ملاقات متوقع لیکن سابق وزیر داخلہ کرنے کیا جارہے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے ساتھ لندن میں ملاقات متوقع ہے جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر حلف اٹھائیں گے ۔
نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ چوہدری نثار نے ن لیگ میں مزاحمتی سیاست کا بیانیہ رد ہونے کے بعد رابطوں کا فیصلہ کیا اور اسی سلسلے میں ان کی شہبازشریف کے ساتھ لندن میں ملاقات متوقع ہے ۔ چوہدری نثار کی جانب سے 24 اپریل کے بعد صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر حلف اٹھانے کا امکان ہے تاہم وہ فیصلہ شہبازشریف سے ملاقات کے بعد کریں گے ۔
یاد رہے کہ عام انتخابات میں چوہدری نثار نے آزاد الیکشن لڑا لیکن وہ قومی اسمبلی کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے اور انہیں پی ٹی آئی رہنما غلام سرور کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ صوبائی نشست میں کامیاب ہوئے لیکن انہوں نے ابھی تک حلف نہیں لیا ہے ۔