”سر یہ سرور کو کنٹرول کریں“ چوہدری سرور کیخلاف چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین کی خفیہ ویڈیو منظرعام پر آ گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی شریک تھے اور دونوں جہانگیر ترین سے کہتے ہیں کہ ”چوہدری سرور کو کنٹرول کریں۔“
ملاقات کی لیک ہونے والی ویڈیو میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ پرویز الٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ قومی اسمبلی میں بھی رانا ثناءاللہ نے آپ پر اور ترین صاحب پر اٹیک کیا ہے جس پر جہانگیر ترین بھی بولے کہ حمزہ شہباز کیا کرتا ہے یہاں پر۔۔۔
اس کے بعد وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” سر آپ چوہدری سرور کو کنٹرول کریں “ ، جس پر پرویز الٰہی نے بھی لقمہ دیا کہ ” ہاں یار انہیں توکنٹرول کرو “ اس پر طارق بشیر چیمہ دوبارہ گفتگو کو جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” انہیں کنٹرول کریں اور مہربانی کریں کیونکہ وہ آپ کے چیف منسٹر کو چلنے نہیں دیں گے “۔
یاد رہے کہ جہانگیر ترین ، پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان ملاقات ابھی کچھ دیر قبل ہی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عثمان بزدار میں پارٹی میں پائے جانے والے تحفظات سے متعلق خبریں آتی رہیں تاہم عمران خان نے ہمیشہ اپنے وزیراعلیٰ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔