پہلی مرتبہ درجنوں چینی بحری جہاز بحر ہند میں داخل، پورے بھارت میں کھلبلی مچ گئی کیونکہ۔۔۔

مالدیپ میں جاری آئینی بحران کے سبب بحر ہند کے خطے کی صورتحال پہلے ہی غیر یقینی ہے کیونکہ ایک جانب چین کا اس ملک میں اثر و رسوخ ہے تو دوسری جانب مالدیپ کی اپوزیشن جماعتیں بھارت کو مداخلت کرنے کی دعوت دے رہی ہیں۔ ایسے میں ایک اور اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ چین کے درجن بھر جنگی بحری جہاز مشرقی بحر ہند میں داخل ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں ڈسٹرائر بحری جہازوں کا ایک دستہ، ایک فریگیٹ، 30 ہزار ٹن ایم فیبیس ٹرانسپورٹ ڈاک، اور تین سپورٹ ٹینکر بھی شامل ہیں۔
مالدیپ میں اثر و رسوخ کیلئے بھارت اور چین کی مسابقت حال ہی میں اس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب صدر عبداللہ یامین نے چین کے ’ون بیلٹ، ون روڈ‘ منصوبے میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ مالدیپ کے جزائر بھارت سے 400 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے سیاسی و سکیورٹی تعلقات قائم ہیں۔ موجودہ آئینی بحران کے دوران بھی مالدیپ کی اپوزیشن جماعتوں نے بھارت سے مداخلت کی اپیل کی تھی۔ مالدیپ کی سپریم کورٹ کی جانب سے اپوزیشن رہنماﺅں کے خلاف دائر کئے گئے مقدمات ختم کرنے اوران کی رہائی کا حکم جاری ہونے پر صدر یامین نے 5 فروری کے روز 15 دن کی ایمرجنسی نافذ کی تھی جس کے باعث ملک میں سنگین آئینی بحران پیدا ہو چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.