چینی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول، حملہ آوروں کی تصاویر بھی سامنے آگئیں
چینی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کرلی ہے ۔ اب حملہ آوروں کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے دیے گئے ایک پیغام میں حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے ۔ کالعدم تنظیم کے مطابق حملہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ بی ایل اے نے تینوں حملہ آوروں کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔
تنظیم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حملہ مجید بریگیڈ کے افضل خان بلوچ، رازق بلوچ اور رئیس بلوچ کی جانب سے کیا گیا ہے اور تینوں ہی اس حملے میں مارے گئے ہیں۔ کالعدم تنظیم نے اس حملے کو فدائی حملہ قرار دیا ہے۔
بی ایل اے کے ترجمان جیہاند بلوچ نے بی بی سی کو ٹیلیفون پر بتایا کہ یہ حملہ چین کے لیے ایک تنبیہ ہے کہ وہ ہماری زمین پر قبضے کی کوشش چھوڑ دے ورنہ مستقبل میں اسے مزید سنگین معاملات کا سامنا کرنا پڑے گا۔