چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے کون تھے اور کیوں حملہ کرنا چاہتے تھے؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اصل وجہ بیان کردی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات بہت سی قوتوں کو کھٹک رہے ہیں۔ چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے وہی لوگ ہیں جو پاکستان میں امن و استحکام اور مالی خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے دو دہشتگردوں کا ہمارے سنائپرز نے صفایا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کے بارے میں یا ان کے پیچھے موجود لوگوں کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ چین اور پاکستان کے تعلقات نئی جہت اختیار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ بہت سی قوتوں کو کھٹک رہے ہیں۔ یہ دہشتگرد کے نمائندہ تھے جو یہاں امن و استحکام اور مالی خوشحالی نہیں دیکھنا چاہتے۔ پاک چین دوستی لازوال ہے اور اس طرح کے حملے اس پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کوشش ہے کہ چین کے وزیر خارجہ سے بات ہوجائے تاکہ انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کردوں۔ آپس میں ہمارا تعاون ہے اور وہ تعاون جاری رہے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.