پنجاب حکومت نے 10 سال میں کچھ نہیں کیا، اپنی ناکامی کا بھی اشتہار دیں
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا، حکومت اپنی ناکامی کا بھی اشتہار دے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالتی معاون نے بتایا کہ ملتان کا گندا پانی 297 ملین گیلن ہے ، محمود بوٹی کے پلانٹ کی قیمت 9 ارب روپے ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ لوگوں کی زندگی موت کا معاملہ ہے اورنج ٹرین پر 180 بلین لگادیے گئے لیکن صحت پر نہیں لگائے گئے صحت تو آپ کی ترجیح ہی نہیں ہے مجھے کہا گیا کہ ہسپتال نہ جا?ں، کیوں نہ جا?ں؟ سروسز ہسپتال میں لوگ آہ وہ بکا کر رہے تھے، پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا، حکومت اپنی ناکامی کا بھی اشتہار دے۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سے گندے پانی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔