چیف جسٹس اپنے خرچ پر ایسے علاقے پہنچ گئے کہ پاکستانی انکو دعا دیں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار 2005 کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے بذریعہ سڑک سپریم کورٹ سے بالا کوٹ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، چیف جسٹس کی ہدایت پر زلزلہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

سپریم کورٹ میں زلزلہ فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بالا کوٹ جانے کا فیصلہ کیا اور رجسٹرار کو حکم دیا کہ وہ کرایے پر ہیلی کاپٹر کا بندو بست کریں۔ چیف جسٹس نے کہا ”ہیلی کاپٹر کرایہ پر لینے کا کیا ریٹ ہے، اپنے خرچے پر زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے“۔ بعد ازاں کیس کی سماعت جاری رہی جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ابھی بالا

کوٹ کیلئے روانہ ہوجاتے ہیں، درخواست گزار بھی ہمارے ساتھ چلیں۔ جس کے بعد چیف جسٹس بذریعہ سڑک بالا کوٹ کیلئے روانہ ہوگئے۔ بالا کوٹ میں جسٹس میاں ثاقب نثار زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.