”ہال میں بیٹھے آپ تمام لوگوں کی اجازت سے یہ چیز میں اپنے کوٹ کی جیب میں رکھ رہا ہوں اور۔۔۔“ چیف جسٹس کا ایسا اعلان کہ ہرپاکستانی دم بخود رہ گیا، مثال قائم کردی
چیف جسٹس میا ں ثا قب نے دو روزہ واٹر سمپوزیم سے خطاب کے آخر میں ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کل جب سیشن ختم ہو ا تو میں نے ایک خاتون کو دیکھا جو میز پر پڑا آدھا گلاس پانی پی رہی تھی۔میں جب ان سے ملا تو انہوں کہا کہ یہ پانی ضائع نہیں ہونا چاہیے اس لئے پی رہی ہوں۔ ہال میں موجود خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے آپ سے سبق سیکھا ہے اور اس پرآج سے ہی عمل شروع کر رہا ہوں۔میرے ٹیبل پر پانی کی بوتل میں آدھا پانی رہ گیا ہے تو میں یہ پانی کی بوتل پھینکنے کے بجائے اس کو اپنے استعمال کے لیے رکھ رہا ہوں، اور ہال میں بیٹھے لوگوں کی اجازت سے اس کو اپنے کوٹ کے جیب میں رکھتا ہو ں اس کو میں استعمال میں لائوں گا جس کے بعد چیف جسٹس نے پا نی کی بو تل کو اپنی جیب میں رکھ لیا۔