چیف جسٹس کے دور ہ برطانیہ کے دوران ڈیم کی تعمیر کیلئے کتنے فنڈز جمع ہوئے ؟ جان کر آپ بھی اوورسیز پاکستانیوں کو سلام کریں گے
چیف جسٹس ثاقب نثار دورہ برطانیہ مکمل کر نے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں جہاں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے جمع ہونے والے فنڈز کی رقم ایک ارب سے زائد ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی ٹکٹ ایک ہزار او ر 15 ہزار پاﺅنڈ رکھی گئی تھی اور اس کے باوجود بھی تقریب میں بیٹھنے کیلئے گنجائش ختم ہو گئی تھی ۔ میڈیا میں چلنے والی خبروں کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت نے 8 لاکھ پاونڈ ڈیم فنڈ کیلئے عطیہ کیے ۔جس کے بعد مجموعی طور پر ایک ارب سے زائد کی رقم جمع ہو ئگی ہے ۔
یاد ہے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، چیف جسٹس پاکستان قومی ایئر لائن(پی آئی اے )کی پرواز 786 کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پر پہنچے۔پاکستان روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ علیمہ خان کےخلاف از خود
نوٹس پر ابھی بات نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو تحریک شروع کر دی ہے اس کی محافظ پوری قوم ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔