چیف جسٹس نے ڈی پی او پاکپتن تبادلۂ کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب، احسن جمیل گجر اور آئی جی سندھ کلیم امام کے معافی نامے قبول کرتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن تبادلہ از خود نوٹس کیس نمٹادیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈی پی او پاکپتن تبادلہ از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب، احسن جمیل گجر اور آئی جی کلیم امام کے تحریری جواب مسترد کرتے ہوئے انہیں مضبوط الفاظ میں معافی مانگنے کا حکم دیا ۔ چیف جسٹس کے حکم پر تینوں نے نئے معافی نامے جمع کرائے جس میں انہوں نے غیر مشروط معافی مانگی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

کیس نمٹاتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے گجر کسی اور جگہ بدمعاش ہوں گے یہ پاکستان ہے اور یہاں گجر کی بدمعاشی نہیں چلے گی ۔ کسی کو اکڑ کی اجازت نہیں دیں گے آئندہ سیاسی مداخلت نہ ہو آئندہ ایسا ہوا تو یہ کیس دوبارہ کھول دیں گے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہا میں دو ڈھائی ماہ ہوں اس وقت تک آپ کو محتاط رہنا ہوگا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.