” بھینس کا قصہ بنا کر آئی جی کو تبدیل کردیا گیا، کیا فواد چوہدری ریاست کے ترجمان ہیں ، کیا۔۔۔۔“چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراطلاعات کی بھی پریشانی کی حد نہ رہے گی
آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بھینس کاقصہ بنا کر آئی جی کو تبدیل کردیا گیا ، اعظم سواتی کے گھرگائے گھس گئی توکیاقیامت آگئی تھی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فواد چودھری ریاست کے ترجمان ہیں ،کیا ریاست کا ترجمان ایسا ہوتا ہے ؟۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری نے عدلیہ کی تضحیک کی،فیصل بلوا لو فوادچودھری کو ،بھائی فواد چودھری نے کہا کہ میڈیا پر غلط تاثر دیا گیا میں بیان کی وضاحت کر دیتا ہوں۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فواد چودھری خودآکر وضاحت کریں ،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ تاثر غلط ہے یا درست دستاویزمیں سب واضح ہو جائے گا،عدالت نے اعظم سواتی اور فوادچودھری کوفوری طلب کرلیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جن عورتوں اوربچوں کو پکڑا گیا انہیں بھی بلواتے ہیں،فواد چودھری آگر بتائیں کسے اشارہ کر رہے تھے،وزیراطلاعات کس طرح کی باتیں کررہاہے،وہ توقانون دان بھی ہے،فیصل چودھری نے کہا کہ فوادچودھری نے عدالت کی تضحیک نہیں کی۔
ضرور پڑھیں: شعیب اور ثانیہ مرزا کا بیٹا بھارتی شہری لیکن کیا اذہان مرزا ملک کو پاکستانی شہریت بھی مل پائے گی یا نہیں ؟ ناقابل یقین انکشاف منظرعام پر
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ بھینس کاقصہ بنا کر آئی جی کو تبدیل کردیا گیا ، اعظم سواتی کے گھرگائے گھس گئی توکیاقیامت آگئی تھی،چیف جسٹس نے کہا کہ فواد چودھری ریاست کے ترجمان ہیں کیا ریاست کا ترجمان ایسا ہوتا ہے ؟،وفاقی وزیر کہتا ہے جو دل کرے گا کریں گے ،دل والی باتیں اب ختم ہو گئی ہیں۔