میں بڑی مشکل سے اپنے آنسو ضبط کر کے بیٹھا ہوں، چیف جسٹس جذباتی ہو گئے
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ رات کوسوشل میڈیا پر تصویریں دیکھیں،تبھی ہسپتال کے دورے کا فیصلہ کیا، ایسی تکلیف دیکھ کرمددکرنے کودل چاہتاہے،ان کا کہناتھا کہ میں تنہا کچھ نہیں کر سکتا سب کا تعاون چاہئے،کیا یہ حکومت کا کام نہیں ہے جو مجھے کرنا پڑ رہا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی یہ2 کام نہیں کئے ،ایک میں نے اپنی زندگی میں کبھی زبان بند نہیں کی ،لوگوں کے حقوق کیلئے خاموش بیٹھا نہ بیٹھوں گااور دوسرا میری آنکھوںسے کبھی آنسو نہیں ٹپکے لیکن آج آپ لوگوں کی محبت دیکھ
کربڑی مشکل سے آنسو روکے ہیں،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مجھے اتنی مہلت اور صحت دے کہ میں عوامی مفادعامہ کے کیس نمٹا سکوں ۔