”آپ بڑے غصے میں دکھائی دے رہے ہیں،بلانے پر ناراض تو نہیں ہوئے“،عدالت میں پیشی پر چیف کا احسن اقبال سے سوال، جواب کیا دیا؟،جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی اضافی فیس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے وفاقی وزیر داخلہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے غصے میں بیٹھے ہیں ،کیا آپ بلانے پر ناراض تو نہیں ہیں۔
اس پر احسن اقبال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ناراض ہو کر ہم نے کہاں جانا ہے ،ہم عدالتوں کا احترام کرتے رہے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آپ نے حجرہ شاہ مقیم کیس دیکھاہے کہ سیاسی لوگ کیا کر رہے ہیں،انھیں دیکھ کر ہمیں شرم آتی ہے،اس پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کی تشویش درست ہے ۔
واضح رہے کہ سپری کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی اضافی فیس سے متعلق کیس میں طلب کر رکھا ہے ،گزشتہ سماعت پر مصروفیت کے باعث وفاقی وزیر داخلہ سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوسکے تھے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.