میرے ہاتھ میں تکڑ ہے ، یہ تکڑ نہیں ہلنے دونگا: چیف جسٹس آف پاکستان

جسٹس ثاقب نثار 9 روزہ دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ ڈیم کے حوالے سے فنڈ ریزنگ کے ساتھ ساتھ ڈیم آگاہی مہم سیمنارسے بھی خطاب کر رہے ہیں۔تاہم لندن میں اکثر اوقات انہیں انیل مسرت کے ساتھ دیکھا گیا جس حوالے سے جب صحافی نے ان سے سوال کیا تو انہوں نےایسا جواب دے دیا کہ تنقید کرنے والے بھی خاموش ہوگئے ۔

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے لندن بیورو کے بیورو چیف کوثر کاظمی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوال کیا کہ ’’ناقدین کی جانب سے تنقید کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سوشل میڈیا پر بھی آپ کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ آپ کے ارد گرد ایک ہی پارٹی کے لوگ موجود ہیں اس لیے ان سوالوں کا جواب یہاں دے کر جائیں ‘‘۔

سوال سنتے ہی چیف جسٹس آف پاکستان نے احسن طریقے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ کیا آپ اپنے چیف جسٹس کو اتنا کمزور سمجھتے ہیں؟ کیا آپ لوگوں نے اپنے چیف جسٹس کے بارے میں یہ تاثر قائم کیا ہوا؟ یاد رکھیں میں نے اپنے ہاتھ میں تکڑ ( ترازو) پکرا ہوا ہے، کچھ بھی ہوجائے یہ تکڑ نہیں ہل سکتا ‘‘۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا دبنگ جواب سنتے ہی سوال کرنے والے موصوف خاموش ہوگئے جبکہ ہال میں بیٹھے افراد نے تالیاں بجا نا شروع کر دیں۔
یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سماء نیوز کے بیورو چیف نے جن ناقدین کا ذکر کیا ان میں موصوف کاا اپنا بھی ذکر ہوتا ہے کیونکہ اگر ہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکے اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو وہاں پر بہت سے ٹویٹس موجود ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.