توہین عدالت کیس:چیف جسٹس نے فیصل رضا عابدی کو زور دار جھٹکا دے دیا، بڑا اعلان کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے فیصل رضا عابدی کیخلاف توہین عدالت سننے سے انکار کردیا اور توہین عدالت کیس دوسرے بنچ میں لگانے کاحکم دے دیا،عدالت نے فیصل رضا عابدی کی متفرق درخواستیں خارج اور مقدمہ کراچی رجسٹری میںسننے کی استدعا بھی مسترد کردیں ،عدالت نے سابق سینیٹر کو توہین عدالت نوٹس میں جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے فیصل رضاعابدی کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ،پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں فیصل رضا عابدی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو بھی چلایا گیا ۔

چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت کہا کہ فیصل رضا عابدی نے تحریری طور پر معافی نہیں مانگی وہ توہین عدالت نوٹس میں جواب داخل کریں،اس پر وکیل امجد بخاری نے کہا کہ ہم نے متفرق درخواست دائر کی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ فیصل رضا عابدی کی متفرق درخواستیں خارج کرتے ہیں،توہین عدالت کیس میں جواب داخل کرایا جائے۔

وکیل امجد بخاری نے سوال کیا کہ کیافیصل رضاعابدی کوموقف پیش کرنےکاحق نہیں؟،اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے امجد بخاری سے استفسار کیا کہ آپ سپریم کورٹ کے وکیل ہیں ؟،عدالت سے آپ کا رویہ درست نہیں ،اس پر امجد بخاری نے کہا کہ میں 32 سال سے سپریم کورٹ کا وکیل اورقانون کا طالب علم ہوں ۔

چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت فیصل رضا عابدی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت میں تمیز سے کھڑے ہوں ،چیف جسٹس نے فیصل رضا عابدی کی مقدمہ کراچی رجسٹری میں سننے کی استدعا مسترد کردی اور توہین عدالت کیس دوسرے بنچ میں لگانے کاحکم دے دیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.