” جو بھی عدالت کا حکم نہیں مانے گا اس کے ساتھ ۔۔۔ “ چیف جسٹس نے تہلکہ خیز حکم جاری کردیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ جو عدالتی حکم کو نہیں مانتا اس کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔
سندھ مینجمنٹ پروفیشنل سروس رولز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سیکرٹری سروس سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹر ی 15 دن جیل جائیں گے تو سبق سیکھ جائیں گے۔

سیکرٹری سروسزنے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ حکم نامہ میں تھوڑی نرمی کر دیں جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا آپ نے عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کی ، عدالتی حکم عدولی کرنے والوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.