”حکومت کون ہوتی ہے مجھے توسیع دینے والی میں ۔۔۔“ چیف جسٹس نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے دبنگ اعلان کردیا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے اسے خلاف آئین قرار دے دیا ہے۔
برطانیہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا ” آپ دن رات کام کر رہے ہیں، اگر حکومت آپ کو توسیع دے تو کیا اس کو قبول کریں گے؟“۔
چیف جسٹس نے اس سوال پر دوٹوک موقف اپنایا اور دبنگ انداز میں کہا ” توسیع کس لیے ؟ حکومت کون ہوتی ہے مجھے توسیع دینے والی؟ آئین نے ایک جج کی عمر مقرر کی ہوئی ہے، آئین کی ترمیم کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا“۔ چیف جسٹس نے واضح کیا اور کہا ” کسی حکومت کی کوئی ایکسٹینشن میرے لیے قابل قبول نہیں ہے“۔