چیف جسٹس نے راو انوار کو زوردار جھٹکا دے دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مجھے معلوم ہے راﺅ انوار کو کیسے پکڑایا۔راﺅانوازاتنے دن مفرور رہا کیسے جانے دیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سابق ایس ایس پی ملیرراﺅ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے راﺅ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتے،مجھے معلوم ہے راﺅ انوار کو کیسے پکڑایا گیا ،سابق ایس ایس پی ملیر اتنے دن مفرور رہا ،کیسے جانے دیں ۔
چیف جسٹس پاکستان نے راﺅ انوار کو سہولیات دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ درخواست گزار نے پہلے کیوں نہیں بتایاراﺅ انوار کو سہولیات دی جا رہی ہیں ،کیا یہ ریاست کیلئے خصوصی آدمی ہے جو سہولیات دی جا رہی ہیں ،راﺅ انوار باہر جانے کی بات کر رہا ہے تو اس کا پاسپورٹ ضبط ہونا چاہئے،چیف جسٹس نے کہا کہ رائو انوار یہاں سے کمایا ہوا پیسہ باہر لے جانا چاہتا ہوگا،راﺅ انوار نے ایک بندہ مار دیا اب باہر جانے کا کہہ رہے ہیں ، گھروالوں سے کہیں یہاں آکر مل لیں۔