سرکاری ملازمین کی موجیں ختم! چیف جسٹس نے سخت حکم جاری کر دیا
سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کے معاملہ پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے غیرقانونی الاٹیزکوایک ماہ میں گھرخالی کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ غیرقانونی الاٹیزکوایک ماہ میں گھرخالی کرنے ہوں گے،اگریہ لوگ گھرخالی نہیں کرتے تومتعلقہ ادارے خودجاکرقبضہ لے لیں،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا
کہ غیر قانونی الاٹیز میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کاٹرانسفر ہو چکالیکن گھر لےکر بیٹھے ہیں، بتایاجائے ریاست نے اب تک کیاکیا؟ سپریم کورٹ نے اداروں سے 15 روزمیں سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ سے متعلق رپورٹ مانگ لی۔چیف جسٹس نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔