میراکام فریادی کی فریاد سننا ہے، وہ فریاد سنانے آئے تھے مگر دیا کچھ نہیں، چیف جسٹس کا وزیراعظم سے ملاقات پر کمرہ عدالت میں ردعمل

سپریم کورٹ میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے سردار لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ میٹنگ سے کھویا کچھ نہیں ،پایا ہی ہے ،ہم یہاں معاملات میں مداخلت کیلئے نہیں بیٹھے ۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اپنے ادارے اوروکلا کو مایوس نہیں کروں گا،عدلیہ کے ادارے اوروکلاا پنے اس بھائی پر اعتبار کریں،چیف جسٹس نے کہا کہ میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے،وہ فریاد

سنانے آئے تھے مگر دیاکچھ نہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ میر ی ذمہ داری ہے کہ سائل کی تکلیف کوسنوں۔
اس پر سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ جسٹس (ر)عبدالرشید والی صورتحال تھی،چیف جسٹس نے کہا کہ سرعبدالرشید ملاقات کیلئے چل کر گئے تھے، میں نے ان کے گھر جانے سے انکار کیااوروہ میرے گھر چل کر آئے تھے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.