چیف جسٹس نے اہلیان کراچی کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اہلیان کراچی کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کراچی کے عوام کو خوشخبری سنائی اور کہا ’ہم کراچی کے عوام کو خوشخبری دیتے ہیں، کراچی میں ہم 22جولائی کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں، چند ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانابڑی کامیابی ہے‘۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سندھ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر کمیشن کام کر رہا ہے جو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ کراچی میں اس وقت بھی پانی کی شدید قلت ہے اور عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں، حکومت کی جانب سے لوگوں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کیا جاتا جس کے باعث عوام مہنگے داموں ٹینکر خرید کر اپنی ضروریات پوری کرنے پر مجبور ہیں ۔ شہر قائد کے باسیوں پر ستم بالائے ستم یہ بھی ہے کہ انہیں ٹینکر خریدنے کیلئے اپنے کام کاج چھوڑ کر کئی کئی گھنٹے لائنوں میں لگنا پڑتا ہے۔