چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ کے نام پر بھی لوٹ مار کا انکشاف، ایسی خبر آ گئی کہ ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے گا
گلشن راوی پولیس نے چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم بنائی سکیم کے نام پر جعلی واپڈا اہلکار بن کر عوام کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتارکر لیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن سید علی نے نو سربازی کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر اے ایس پی گلشن راوی نو شیر وان علی کی نگرانی میں ایس ایچ او گلشن راوی اظہر حسین کے ہمراہ جو پولیس ٹیم تشکیل دی. اس ٹیم نے مذکورہ گینگ کا تمام ریکارڈ اکٹھا کیا اور ان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سپیشل چیکنگ اور ناکہ بندی کر رکھی تھی، ایس ایچ او اظہر حسین کو اطلاع ملی کہ مذکورہ گینگ نے ایک گھر میں نوسربازی کی واردات کی ہے اور فرار ہوگئے .
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق اطلاع پر پولیس ٹیم نے فوری ناکہ بندی کر کے نو سرباز گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونیوالوں میں ملزمان منشاء ، شہان علی ، ابو بکر اور ایک عورت شامل ہیں، ایس پی سید علی کے مطابق ملزمان گلشن راوی سمیت دیگر علاقوں میں اپنے آپ کو واپڈا اہلکار بنا کر فی میٹر 500 روپے ڈیم فنڈ
وصول کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے گروہ میں دو عورتیں بھی شامل ہیں جن میں سے ایک گرفتار کر لیا گیا ہے ، دوسری کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔