چیف جسٹس کے قافلے کو حادثہ تشویشناک خبر آ گئی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے قافلے میں شامل 4 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ میں 2005 کے زلزلہ متاثرین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران زلزلہ متاثرین کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے بالا

کوٹ کیلئے روانہ ہوئے۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس کا قافلہ اسلام آباد سے ایبٹ آباد پہنچ چکا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس کے قافلے میں شامل4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ اور اس میں پہنچنے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس کا قافلہ مانسہرہ پہنچ چکا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.