چیف جسٹس کاخاتون کو چائے اور بسکٹ پیش کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ میں بچیوں کی حوالگی سے متعلق غیرملکی خاتون کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے بچیوں سے والدہ کی ملاقات کا حکم دے دیا اورہدایت کی ہے کہ والدہ اوربچیوں کوچائے اوربسکٹ پیش کئے جائیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بچیوں کی حوالگی سے متعلق غیر ملکی خاتون کی درخواست کی سماعت کی،دوران سماعت لتھوانیا کی خاتون اور بچیاں اپنے والدکے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔سپریم کورٹ نے بچیوں سے والدہ کی ملاقات کا حکم دیتے ہوئے چائے اوربسکٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے بچیوں سے استفسار کیا کہ بچو!کیا آپ کبھی اپنی والدہ سے ملے ہیں،اس پر بیٹی مریم نے جواب دیا کہ میں اس خاتون کو نہیں جانتی،بچی نے استدعا کی کہ ملاقات کے دوران بابا بھی موجود رہیں۔اس پر چیف جسٹس نے والد سے استفسار کیا کہ بچوں کی آپ نے دیکھ بھال کی ہے؟،آپ کیا کرتے ہیں،بچیوں کے والد نے بتایا کہ گوجرانوالہ کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر ہوں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے بچوں کے ذہن خراب کر دیئے ہیں،کیوں نہ آپ کیخلاف مقدمہ درج کرایا جائے؟۔عدالت نے حکم دیا کہ سب سے پہلے بچیوں کو والدہ سے ملایا جائے،بچوں کو لے کر

بھاگنے والے والے سے کوئی ہمدردی نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ7 سال سے ماں بیٹیوں کو نہیں ملی ،کیا والد کو نہیں چاہئے تھاکہ ویڈیو کال ہی کرا دیتے،کیا والدہ کے سینے میں دل نہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بچیوں کی والدہ سے ملاقات کے وقت والد موجود نہیں ہوں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.