چیف جسٹس کے بعد انکی بیٹی بھی میدان میں آ گئی، ایسا کام کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوندکاری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میری بیٹی فاطمہ نے بھی بعدازمرگ اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوزکے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی فاطمہ نے بھی بعدازمرگ اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہناتھا کہ میرے اعلان پر کوئی شور نہیں ہوا، اس کا مطلب شعوربیدار ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں تقریب کے دوران اپنے اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.