مشرف کو چیف جسٹس کی گرفتار نہ کرانے کی یقین دہانی، نواز شریف کھل کر بول اٹھے
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مشرف جیسے شخص کو کیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے؟ ایک طرف سنگین غداری کامقدمہ دوسری طرف اس کو الیکشن لڑنےکی مشروط اجازت مل گئی، کدھر گیا آئین و قانون، آرٹیکل 6 اورکدھرگئے سارے مقدمے؟
احتسا ب عدالت میں پیشی پر آئے نواز شریف کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں پرویز مشرف کے حوالے سے سوال پرکہنا تھا کہ یہ سب کچھ قانون سے بالاترہورہاہے، ایک طرف سنگین غداری کامقدمہ دوسری طرف پرویز مشرف کو الیکشن لڑنےکی مشروط اجازت مل گئی، کدھر گیا آئین و قانون، آرٹیکل 6 اورکدھرگئے سارے مقدمے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف جیسے شخص کو کیسے گارنٹی دی جا سکتی ہے؟ہماری عقل و فراست میں یہ بات نہیں آ رہی۔