پرویز مشرف پاکستان آ جایں، ہم ان کے لئے یہ کام کرنے کو تیار ہیں چیف جسٹس نے سابق صدر کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی
سپریم کورٹ آف پاکستان نے چک شہزادمیں سابق صدر پرویزمشرف کافارم ہاؤس کھولنے کاحکم دےدیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے این آر او کیس کی سماعت کی ،پرویز مشرف کے وکیل اخترشاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور سابق صدرکے اثاثوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں،اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویزمشرف کی پاکستان میں کوئی جائیدادنہیں،پرویزمشرف کادبئی میں 54 لاکھ درہم کافلیٹ ہے،چک شہزادمیں 4 کروڑ 36 لاکھ روپے کافارم ان کی اہلیہ کے نام ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ پرویزمشرف پاکستان کیوں نہیں آتے؟ریڑھ کی ہڈیوں کے دردکابہانہ کرکے یہاں سے نکل گئے، پرویزمشرف بیرون ملک جاکرڈانس کرتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے وکیل سے استفسار کیا کہ پرویزمشرف کی واپسی کاشیڈول بتائیں؟، رینجرزکادستہ پرویزمشرف کاایئرپورٹ پراستقبال کرےگا،وکیل اختر شاہ نے کہا کہ پرویزمشرف بزدل نہیں ہیں،سابق صدرکے آنے جانے پرپابندی نہ لگائی جائے توواپس آسکتے ہیں،اختر شاہ نے کہا کہ پاکستان آنے سے پہلے ان کوسیکیورٹی چاہئے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیاپرویزمشرف کوایک بریگیڈدےدیں؟،اختر شاہ نے کہا کہ مشرف عدالتوں کی عزت کرتے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ باتوں سے نہیں، رویے سے پتہ چلتاہے،کیاپرویزمشرف کیلئے علیحدہ قانون ہے؟
عدالت نے چک شہزاد میں سابق صدر پرویز مشرف کا فارم ہاﺅس کھولنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مشرف پاکستان میں کہیں بھی اتریں،رینجرزکی سیکیورٹی مہیاکی جائے،سابق صدرپاکستان میں اپنی مرضی کے ڈاکٹرسے علاج کراسکتے ہیں،یہاں سی ایم ایچ کے بہترین ڈاکٹرسے ان کا علاج کرائیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پرویزمشرف کے آنے سے پہلے گھرکی صفائی ستھرائی کی جائےگی،نعیم بخاری مشرف کے فارم ہاؤس کی صفائی ستھرائی کاجائزہ لیں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے پرویزمشرف کانام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا،پرویزمشرف واپسی کیلئے جوانتظامات چاہتے ہیں وہ کرکے دیں گے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سپریم کورٹ پرویزمشرف کی سیکیورٹی یقینی بنائےگی،مشرف یہاں آکربیان قلمبندکرائیں،پھرجہاں چاہے گھومیں پھریں،ان سے ان کے اثاثوں کابھی نہیں پوچھیں گے،عدالت نے پرویزمشرف کی واپسی کی حدتک سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردی۔