”میں وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ وہ یہ کام خود کریں کیو نکہ ۔۔۔ “ چیف جسٹس نے ناصرالملک سے اپیل کردی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت ابھی تک بندے پورے نہیں کرسکی، وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ وہ خود پانی اور بجلی کے معاملات دیکھیں۔جڑواں شہروں میں پانی کی قلت کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وفاقی حکومت ابھی تک اپنے بندے

پورے نہیں کرسکی کیا وفاقی حکومت صرف 5 وزرا کے سہارے چل سکتی ہے؟، ایک دن میں سینکڑوں فائلیں آتی ہیں کیا ایک بندہ اتنی فائلوں کا جائزہ لے سکتا ہے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ پانی و بجلی کے امور پر ہنگامی صورتحال میں کام کرنا ہوگا وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ پانی اور بجلی کا معاملہ

خود دیکھیں اور جب تک مسئلے کا حل نہ نکلے مت اٹھیں۔انہوں نے انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس آجاتی ہیں لیکن پیشرفت نہیں ہوتی بتادیں وفاقی حکومت کیا ہے، اسے بلالیتے ہیں، ہر ادارہ دوسرے پر ذمہ داری ڈال دیتا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.