چیف صاحب : آپ ہمارے پاس آئیے ، ڈیم فنڈ کو ہم منٹوں میں ڈالروں اور پاؤنڈؑز سے بھر دیں گے ۔۔۔۔۔۔ بیرون ملک سے دعوت ملتے ہی جسٹس ثاقب نثار نے روانگی کی تیاریاں کر لیں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار عمران خان کے دوست انیل مسرت کی جانب سے اگلے ماہ مانچسٹر میں ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ آرگنائزرز نے اس ایونٹ کے دعوت نامے اور پوسٹرز شائع کئے ہیں، جن میں چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان کے

ڈیم منصوبے میں عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ برطانوی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ23 نومبر کو مانچسٹر میں ہونے والے اس ایونٹ میں شرکت کریں۔ ایونٹ میں انر سرکل کیلئے10 افراد کی ٹیبل کا ٹکٹ1500 پونڈ اور آئوٹر سرکل کی ٹیبل کا ٹکٹ1000 پونڈ ہے۔ ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔ ہال میں100 ٹیبلز پر1000 افراد کی گنجائش ہے۔ اسلام آباد میں رواں ہفتے چیف جسٹس سے انیل مسرت کی ملاقات کی تصویر جاری کی گئی ہے۔ انیل مسرت نے جیو اور دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے

تصدیق کی کہ چیف جسٹس نے مانچسٹر کے ڈیم فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شرکت کی دعوت قبول کر لی، جو انتہائی خوشی کی بات ہے۔ چیف جسٹس سے ملاقات باعث اعزاز ہے۔ نارتھ ویسٹ کمیونٹی انتہائی خوش ہے اور چیف جسٹس کا خیر مقدم کرنے کی منتظر ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اپنے بیٹے کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ قبل ازیں یہ بتایا گیا تھا کہ وہ برطانیہ اور چند یورپی ملکوں کا دورہ کریں گے اور پاکستانیوں سے ملک میں پانی کی قلت کے تناظر

میں ڈیم کی تعمیر کی اہمیت کے بارے میں خیالات کا اظہار کریں گے اور فنڈ ریزنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز (ڈبلیو سی او پی) نے کہا کہ سی جے پی کے ساتھ دو دیگر حکام بھی ہوں گے اور ملک میں مزید ڈیمز کی ضرورت کے بارے میں صرف لندن اور یورپ کی کمیونٹی سے بات کریں گے۔(ش س م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.