مجھے اس وقت سے زیادہ شکایات چین سے مل رہی ہیں کہ وہاں پاکستانیوں کو ۔۔۔چیف جسٹس نے عدالت میں انتہائی تشویشناک انکشاف کردیا،کوئی پاکستانی سوچ نہ سکتا تھا کہ چین بھی۔۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک ماہ کے اندر بیرون ملک قید پاکستانیوں کو واپس لانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھے بیرون ملک قید پاکستانیوں کے حوالے سے سب سے زیادہ شکایات چین سے مل رہی ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ تھائی لینڈ کے سفیر نے ہمیں بتایاکہ
پاکستانی قیدی وہاں مررہے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سری لنکا 87،تھائی لینڈ 83 ،دبئی 2700 ،یوکے 423 اوریمن میں پاکستانی قیدہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ
حکومت پاکستان نے قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے معاہدہ کیسے ختم کیا؟کہاں ہیں وزیرداخلہ؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ وزیرداخلہ بتائیں کب پاکستانی قیدی واپس آئیں گے؟،عدالت نے حکم دیا کہ حکومت سے پوچھ کرٹائم فریم دیں کب تک پاکستانی واپس آئیں گے؟۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوحکم دیا کہ وزیراوروزارت داخلہ سے ہدایات لے کرپاکستانیوں قیدیوں کی واپسی کے حوالے سے آگاہ کریں۔