چیف جسٹس کی آئی جی کے پی کو شاباش، چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا پولیس کی تعریف کر دی

پشاور سپریم کورٹ رجسٹری میں غیر متعلقہ شخصیات کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کیس کی سماعت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پشاور رجسٹری میں پروٹوکول کیس کی سماعت کی ، آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین عدالت میں پیش ہو ئے۔انہوں نے غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی کیلیے اہلکاروں کی تعیناتی واپس لینے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔صلاح الدین کی رپورٹ کے مطابق غیر متعلقہ 1769افراد سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔جس پر

چیف جسٹس نے کے پی آئی جی صلاح الدین کی تعریف کی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا صلاح الدین آپ نے بہت اچھا کام کیاہے ،عدالت آپ کے کام کا شکریہ ادا کرتی ہے۔اگر عدالت کسی کی تعریف کر سکتی تو وہ آئی جی کو سیلوٹ کرتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران تمام سرکاری اور سیاسی شخصیات کی اضافی سکیورٹی ہٹانے کا حکم دے تھا۔چیف جسٹس نے کہا تھا کہ جن کے پاس سب کچھ ہے وہ اپنے لئے سکیورٹی کا خودانتظام کریں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی صاحب آپ کو بہت نام سنا ہے ،آپ خود دیکھ لیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.