مولانا فضل الرحمان حاضر ہوں کیونکہ….. چیف جسٹس نے جے یو آئی ایف کے سربراہ کو طلب کر لیا
سپریم کورٹ نے لگژری گاڑیوں کے معاملے پرمولانا فضل الرحمان،عبدالغفورحیدری اور کامران مائیکل کونوٹسزجاری کرتے ہوئے کل ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگژری گاڑیوں کے اخراجات قوم برداشت کرتی ہے،مولانا فضل الرحمان قوم کا پیسہ کیوں استعمال کر رہے ہیں،ان کے پاس تومدارس اور دولت بہت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سرکاری افسران اوروزراکی لگژری گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ تمام وفاقی وزراسے لگژری گاڑیاں واپس لے لی ہیں،مولانا فضل الرحمان اورعبدالغفورحیدری سے بلٹ پروف گاڑیاں واپس نہیں لیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کامران مائیکل سے بھی بلٹ پروف گاڑی واپس نہیں
لی۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فضل الرحمان کوبلٹ پروف کےساتھ ڈبل کیبن گاڑی بھی ملی ہے،بلٹ پروف دےدی توڈبل کیبن گاڑیوں کی کیاضرورت ہے؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے توجانثارہی بہت ہیں،جانثاروں کی وجہ سے کوئی فضل الرحمان تک پہنچ ہی نہیں سکتا،
لگژری گاڑیوں کے اخراجات قوم برداشت کرتی ہے،مولانا فضل الرحمان قوم کا پیسہ کیوں استعمال کر رہے ہیں،ان کے پاس تومدارس اور دولت بہت ہے وہ اپنی سکیورٹی کا خود انتظام نہیں کرتے۔