ہم ن لیگ کے اس رہنما کو نہیں چھوڑیں گے چیف جسٹس نے الیکشن کے بعد غمزدہ جماعت پر بجلیاں گرا دیں
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرگودھا میں آر او سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا،آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی کرنے والے کونہیں چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا میں امیدوار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران آر او کوتشدد کونشانہ بنایا اور گالی گلوچ کی تھی جس پر چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ آر او سے بدتمیزی کرنے والے کونہیں چھوڑیں گے،ہم نے شفاف انتخابات کیلئے جوڈیشری سے افسران دیئے تھے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔