پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کا مسجد میں ایسا کام کہ پاکستانی داد دیے بغیر نہ رہ سکے
پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کا مسجد میں ایسا کام کہ پاکستانی داد دیے بغیر نہ رہ سکے ۔۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے عدالت عالیہ لاہور کی مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کروائی جبکہ مسٹرجسٹس محمد فرخ عرفان خان نے نماز جمعہ کی اقامت پڑھی۔ چیف جسٹس کی امامت میں لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، افسروں اور اہلکاروں سمیت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس، اٹارنی
جنرل آفس اور دیگر دفاتر کے افراد، وکلاء اور سائلین کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ ادا کی، قبل ازیں ڈاکٹر مفتی خلیق الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے قرآنی تعلیمات اور احادیث پر روشنی ڈالی۔لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی چیف جسٹس نے نماز کی امامت کروائی ہو۔