”ساری رات مچھر مار تا رہا “چیف جسٹس برہم ،انتظامیہ کوکھری کھری سنادیں
چیف جسٹس پاکستان نے شہر میں گندگی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں شہر کی صفائی کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سندھ میں فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی رپورٹ سے متعلق سماعت ہوئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے واٹر کمیشن کی عبوری رپورٹ پر چیف سیکریٹری سے مکالمہ کیا
کہ اس رپورٹ پر کوئی اعتراض ہے توبتائیں۔اس پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ میں نے رپورٹ نہیں دیکھی مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگلے ہفتے یا اتوار کو یہ کیس سنیں گے۔جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت کہا کہ گندگی ہٹانا کس کا کام ہے؟ یہ سب وسیم اختر کا کام ہے، میئر کراچی کے کام ہم کررہے ہیں۔