آپ کے گھر کی بجلی بند کردیں گے اورجینریٹر بھی نہیں چلانے دیں گے اگر….. چیف جسٹس نے ایسا حکم دےدیا کہ اعلی افسر کو پسینے آ گئے

حیدر آباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنے پر چیف جسٹس نے بجلی کی تقسیم کار کمپنی حیسکو کے سربراہ سخت سرزنش کی ہے۔

کراچی میں لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سربراہ حیسکو بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے حیدرآباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر سخت برہمی کا

اظہار کیا اور حیسکو کے سربراہ کی بھی سرزنش کی۔ چیف جسٹس نے حیسکو کے سربراہ سے کہا لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو آپ کے گھر پر 12 گھنٹے کیلئے بجلی بند کردیں گے، آپ کو گھر پر جنریٹر چلانے کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔

سربراہ حیسکو نے کہا کہ کنڈا ڈالنے اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.