”پاکستان کا قانون اسلامی اصولوں کے مطابق بنا اس لیے آج کے بعد یہ چیز پیش نہ کی جائے “ چیف جسٹس نے عدالت سے بھارت کی ایسی چیز اٹھا کر پھینک دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا
چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک کیس کی سماعت کے دوران بھارتی عدالتی فیصلوں کی پیپر بک اٹھا کر پھینک دی اور کہا کہ پاکستان کا قانون اسلامی اصولوں کے مطابق بنا اس لیے سپریم کورٹ میں صرف پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کی نظیر پیش کی جائے۔
سپریم کورٹ میں بچے کی تحویل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایک وکیل کی جانب سے بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کی پیپر بک بطورِ نظیر پیش کی گئی۔ چیف جسٹس نے بھارت کے عدالتی
فیصلوں کی پیپر بک اٹھا کر پھینک دی اور اپنے ریمارکس میں کہا پاکستان کا قانون خاصا میچور ہوچکا ہے بھارت کے قوانین اور عدالتی فیصلے سپریم کورٹ میں پیش نہ کیے جائیں بلکہ
صرف پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کی نظیر پیش کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا قانون اسلامی اصولوں کے مطابق بنا ہے، غیر ملکی اور پاکستانی قوانین مماثلت نہیں رکھتے۔ چیف جسٹس کی جانب سے اظہارِ برہمی پر بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کی نظیر پیش کرنے والے وکیل نے معذرت کرلی۔