آپ میرے بہنوئی ہیں مگرسفارش کیوں کرائی؟ اب آپ… چیف جسٹس نے تاریخ رقم کر دی

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈبہ پیک دودھ کی فروخت سے متعلق کیس میں سفارش کرانے پر چیف جسٹس پاکستان برہم ہو گئے اور دودھ بنانے والی کمپنی کے مالک کو طلب کر لیا، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ میرے بہنوئی ہیں مگرسفارش کیوں کرائی؟معافی مانگیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈبہ پیک دودھ کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیا ڈبوں پر لکھا جا رہا ہے کہ یہ دودھ ہے یا نہیں؟آپ کا کیس میرٹ پر ہی حل کریں گے ۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دودھ بنانیوالی کمپنی کے مالک کہاں ہیں،سفارش کیوں کرائی؟،دودھ بنانے والی کمپنی کا مالک عدالت میں پیش ہو گیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ میرے بہنوئی ہیں مگرسفارش کیوں کرائی؟معافی مانگیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.