اتناسنجیدہ مسئلہ ہے،حکومت کو کوئی فکر نہیں،چیف جسٹس نے آتے ہی مہمان حکومت کی دوڑیں لگوا دیں

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغرخان کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کابینہ کا اجلاس نہ بلانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتناسنجیدہ مسئلہ ہے اورحکومت کوکوئی فکرنہیں،آج شام تک کابینہ اجلاس بلاکرفیصلہ کریں اور کابینہ فیصلے سے متعلق ہرصورت آج ہی آگاہ کریں،

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اصغرخان کیس کی سماعت کی ،ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن اور وفاقی حکومت کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے ،ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ہم انکوائری جاری رکھے ہوئے ہیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت نے اب تک کیا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے ،اس پر

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آج تو آخری دن ہے اجلاس کب ہے ؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 بجے ہو گا۔چیف جسٹس پاکستان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اتناسنجیدہ مسئلہ ہے اورحکومت کوکوئی فکرنہیں، ہم شام تک بیٹھے ہیں ،آج ہی کابینہ کااجلاس بلاکرفیصلہ کریں اور فیصلے سے متعلق ہرصورت آگاہ کریں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.