ان سب لوگوں کے پاس اپنے جہاز ہیں، انھیں بھی بلائیے… چیف جسٹس نے ملک کے طاقتور ترین لوگوں کو طلب کر لیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے بینک ملازمین کی پنشن کے معاملے پر نجی بینکوں کے سی ای اوز کو شام ساڑھے 6 بجے تک طلب کرلیا۔
بینک ملازمین کی پنشن میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کیا اور کہا کہ بینک ملازمین کو 80 سے 560 روپے

پنشن دی جارہی تھی۔ چیف جسٹس نے نجی بینکوں کے سی ای اوز کو شام ساڑھے 6 بجے طلب کرنے کا حکم دے دیا۔ وکیل سلمان بٹ نے کہا ’ سر! کل تک کا وقت دے دیں‘۔ چیف جسٹس نے کہا تمام لوگ شام تک پہنچ جائیں گے میں نے سب پتا کرالیا ہے ، ان سب کے پاس اپنے جہاز ہیں،شام 7 بجے کیس کو سنیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.