چیف جسٹس اچانک پشاور کے میڈیکل کالج پہنچ گئے، وہاں کیا حالت تھی؟ جان کر عمران خان بھی شرمندہ ہوجائیں گے
چیف جسٹس ثاقب نثاراچانک پشاور کے الرازی میڈیکل کالج پہنچ گئے جہاں انہوں نے چھوٹے کلاس روم اور سہولتیں نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔
پشاور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اچانک الرازی میڈیکل کالج کے دورے کا فیصلہ کیااور دورے پر میڈیکل کالج پہنچ گئے۔انہوں نے کالج کے دورے کے دوران طلبہ کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،چیف جسٹس نے طلباکوسہولتیں نہ دینے پراظہاربرہمی کیا،انہوں نے طلباءسے استفسار کیاکہ لاکھوں روپے لے رہے ہیں،سہولتیں کیا دے رہے ہیں ؟طلباکوچھوٹی سی کلاس
میں بٹھایاہواہے،چیف جسٹس نے کالج انتظامیہ کوطلباکی فیس واپس کرنے کاحکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کاپی ایم ڈی سی سے آ ڈٹ کرائیں گے۔چیف جسٹس نے پرنسپل اوردیگر اسٹاف سے تعلیمی اسنادبھی طلب کرلیں۔چیف جسٹس نے کالج کے خستہ حالات دیکھتے ہوئے ایف آئی اے کو کالج کا ریکارڈ قبضے میں لینے اور اثاثے منجمند کرنے کا حکم دے دیا۔