چیف جسٹس ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کون ہو گا ؟ شریفوں اور زر والوں کے رونگٹے کھڑے کر دینے والی خبر
سپریم کورٹ کے موجودہ جج صاحبان میں سے 8کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے کا موقع ملے گا۔موجودہ چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی آئندہ سال 17جنوری 2019ء کو ریٹائرمنٹ کے بعد جن 8ججوں کو باالترتیب یہ عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گاان میں مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، مسٹر جسٹس گلزار احمد،
مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال، مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن، مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ، مسٹر جسٹس منیب اختراورمسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں،آئین میں سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال مقرر ہے جبکہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کا عہدہ تفویض کیا جاتا ہے ،سپریم کورٹ کے ججوں کی موجودہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق 8جج صاحبان کوچیف جسٹس پاکستان بننے کاموقع میسر آئے گا جبکہ اتنی ہی تعداد( 8)میں جج صاحبان اس عہدہ پر پہنچنے سے قبل ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔17جنوری 2019ء کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی ریٹائرمنٹ کے بعد 18جنوری 2019ء کو مسٹر جسٹس آصف
سعید خان کھوسہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے ،وہ اسی سال 20دسمبر2019ء کو ریٹائرہو جائیں گے ،اس کے بعد مسٹر جسٹس گلزار احمد اس عہدہ پر فائزہوں گے ،وہ یکم فروری 2022ء کو چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائرہوں گے اور ان کی جگہ 2فروری 2022ء کو مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور 16ستمبر 2023ء تک اس عہدہ پر برقراررہیں گے ،ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس پاکستان ہوں گے ،وہ 25اکتوبر 2024ء تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے
مسٹر جسٹس عمر عطاء بندیال چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور 16ستمبر 2023ء تک اس عہدہ پر برقراررہیں گے ،ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس پاکستان ہوں گے ،وہ 25اکتوبر 2024ء تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے جس کے بعد مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس مقرر ہوں گے اور وہ 4اگست 2025ء کو ریٹائر ہو جائیں گے ،ان کے بعد مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ چیف جسٹس پاکستان کے عہدہ پر فائز ہوں گے ،وہ 27نومبر2027کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچیں گے ،جس کے بعد جسٹس
منیب اختر کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا،وہ13دسمبر 2028ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ کر سبکدوش ہوں گے اور مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس پاکستان ہوں گے ،وہ 22جنوری 2030ء کو ریٹائرہوں گے ۔عدالت عالیہ کے دیگر 8جج صاحبان میں سے جسٹس شیخ عظمت سعیدآئندہ سال 27اگست ،جسٹس مشیر عالم 17اگست 2021ء ،جسٹس مقبول باقر 4اپریل 2022ء ، جسٹس منظور احمد ملک 30اپریل 2021ء ،جسٹس سردار طارق مسعود 10مارچ2024ء ،جسٹس فیصل عرب 4نومبر 2020ء ،جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل 13جولائی 2022ء اور جسٹس سجاد علی شاہ 13اگست 2022ء کو ریٹائر ہوں گے ۔(ع،ع)